لاہور:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی حتمی منظوری کے بعد پی ٹی آئی نےامیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے،قومی اسمبلی کی 272 میں سے 229 حلقوں کے لیے امیدوار نامزد کردئیے گئے۔
سندھ کے 79، بلوچستان کے 36 جبکہ پنجاب کے 238 حلقوں کے لیے امیدواروں کا تعین کردیا گیا ہے ، اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے 99 میں سے 90 حلقوں میں امیدوار کھڑے کردئیے گئے ہیں۔
اسلام آباد کی تینوں نشستوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کردیا گیا ہے، فاٹا کے 11 حلقوں میں امیدوار کھڑے کردئیے گئے ہیں، باقی بچ جانے والے حلقوں کے لیے امیدواروں کا اعلان چند روز میں کیا جائے گا۔
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادی علی خان ترین کی جگہ میاں محمد شفیق آرائیں کوٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،جبکہ علی محمد خان این اے 22 مردان سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے، ملتان کے حلقہ این اے 154 سے سکندر بوسن کا نام فائنل کرلیا گیا ہے۔جبکہ عامر لیاقت حسین این اے 245 کراچی سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔
عائشہ نذیر جٹ کی جگہ خالد محمود چوہان کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، این اے 162 سے عائشہ جٹ سے ٹکٹ واپس لے لیا گیا ہے، چوہدری نثار کے مقابلے میں غلام سرور این اے 59، این اے 63 سے امیدوار ہوں گے۔
ضلع کوہستان میں تحریک انصاف نے سدرہ خالد کو ٹکٹ جاری کیا ہے، پی کے 42 ہری پور سے طاہر اقبال کو ٹکٹ جاری کردیا گیا۔