احسن اقبال1کروڑ 38لاکھ کی ملکیت رکھتےہیں،اثاثوں کی تفصیلات سامنےآگئیں

نارووال:مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کےاثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں ، جس کے مطابق احسن اقبال نے اسلام آباد میں 12 ایکڑ اور نارووال میں 4 کنال مکان کا مالک بتایا ،جبکہ انکی اہلیہ کےنام پر 40 ایکڑ وراثتی زمین ہے۔
احسن اقبال نے کاغذاتِ نامزدگی میں 15 تولے سونا، 7 لاکھ تیس ہزار روپے نقدی ظاہر کی، احسن اقبال نے اسلام آباد کے پلاٹ کی قیمت ایک کروڑ روپے درج کی علاوہ ازیں انہوں نے زرعی زمین سے 78 ہزار روپے آمدنی بھی ظاہر کی۔
اس کے علاوہ اُن کے زیر استعمال فرنیچر کی قیمت پانچ لاکھ ہے، سابق وفاقی وزیر داخلہ نے 2015 سے 2018 تک 39 غیر ملکی دورے کیے۔