الیکشن کمیشن پولنگ اسکیم کو آج حتمی شکل دے گی

اسلام آباد: ملک بھر میں 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات کے لئے پولنگ اسکیم کو آج حتمی شکل دی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران پولنگ اسکیم الیکشن کمیشن کو بھجوائیں گے جس کے بعد اسے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ اسکیم میں حلقے کے ووٹرز، پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات، حساس، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز، پولنگ بوتھس اور پولنگ عملے کی تفصیلات بھی ہوں گی۔