لاہور کے سیشن کورٹ نےگلوکار علی ظفر کی جانب سے دائر ہتک عزت کے دعوے پرمیشا شفیع کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق میشاشفیع کیخلاف ہتک عزت کے دعوے کی سماعت لاہور کے سیشن کورٹ میں ہوئی ۔
درخواست گزارعلی ظفر نے اپنی درخواست میںموقف اختیار کیا ہے کہ میشاشفیع نے ہراساں کرنے کیلئے جھوٹے اور بے بنیادالزامات عائد کئے ہیں ،ان الزامات کی وجہ سے میری شہرت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے اور میری ساکھ بری طرح متاثرہوئی ہے۔
علی ظفر نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ عدالت میشاشفیع کو 100 کروڑروپے ہرجانہ اداکرنےکاحکم دے۔ عدالت نے گلوکارہ میشاشفیع کو علی ظفر کےخلاف بیان بازی سے روکتے ہوئے نوٹس پر جواب طلب کرلیاہے۔