الیکشن سے قبل کچھ لوگ گرفتار ہوکرسیاسی شہید ہوناچاہتےہیں،جاوید اقبال

لاہور: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ نیب ہیڈکوارٹر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی، لیکن زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہےاللہ کے سواکسی سے نہیں ڈرتےجبکہ بدعنوانی کیخلاف نیب کا بلا تفریق جہاد جاری رہے گا۔
جسٹس (ر) جاوید اقبال نے لاہور نیب کمپلکس کا دورہ کیا اور نیب افسران کے مسائل سنے۔اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہاکہ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ نیب سیاستدانوں کو گرفتار کرے تاکہ وہ الیکشن سے قبل سیاسی شہید بن جائیںلیکن نیب کسی کی خواہش پر نہیں بلکہ کیسز میں گرفتاریاں میرٹ پر کرتاہے۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ چند لوگوں نے وطیرہ بنا رکھا ہے کہ نوٹس کے باوجود وہ پیش نہیں ہوتے، وقت آنے پر نیب واضح کرے گا کہ ملک میں کتنے اربوں کی کرپشن ہوئی۔