چودھری نثار کے مدمقابل ن لیگ کا امیدوار گرفتار

راولپنڈی :نیب نے صاف پانی کمپنی سیکنڈل میں این اے 59سے چودھر ی نثار کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے امیدوار سمیت2ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان نے نیب کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملزموں کو صاف پانی کمپنی سکینڈل میں سابق سی او وسیم اجمل اور لیگی رہنما قمر الاسلام کو گرفتار کیا گیا ہے ، دونوں ملزموں پر صاف پانی کمپنی سیکنڈل میں خوردبرد کاالزام ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما قمر الاسلام راجہ این اے 59سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں اور مسلم لیگ ن کے ناراض مرکزی رہنما چودھری نثار کا مقابلہ کر رہے ہیں۔