شاہ محمود قریشی بھی شیخ رشید کے نقش قدم پر چلے پڑے

لاہور:انتخابی مہم کے سلسلے میں شاہ محمود قریشی بھی شیخ رشید کے نقش قدم پر چل پڑے،الیکشن قریب آتے ہی عوامی رہنماؤں نے نئے نئے طریقہ استعمال کرنے شروع کر دیے ہیں۔


شیخ رشید احمد نے انتخابی مہم کیلئے موٹر سائیکل کو ترجیح دی تو شیخ رشید کے نقش قدم پر چلے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی بھی موٹرسائیکل پراین اے156 اورپی پی 217 کی گلیوں میں الیکشن کمپین کی اور حلقے کے لوگوں سے ملاقاتیں ۔


کارکنوں نے شاہ محمود قریشی کے اس انداز کو پسند کیا اوران کے حق میں نعرے بھی لگائے۔