چوہدری نثار کے اثاثوں کی مالیت 6 کروڑ سے زائد

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ ان کے اثاثوں کی کل مالیت 6 کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد ہے۔
دستاویزات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا پاکستان سے باہر کوئی بزنس ہے نہ ہی سرمایہ کاری جبکہ ان کے بینک میں ایک کروڑ 95 لاکھ روپے ہیں۔
دستاویزات میں کی گئی تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار کے پاس 2لاکھ 35ہزار کا فرنیچر ہے، چوہدری نثار علی کی اہلیہ یا گھر کا کوئی فرد نادہندہ نہیں، وہ خود کوئی بزنس کرتے ہیں نہ ہی گھر کا کوئی دوسرا فرد۔
دستاویزات کے مطابق چوہدری نثار علی کی اہلیہ اور بیٹی ان کے زیر کفالت ہیں۔ ان کے ذرائع آمدن میں زرعی انکم، کرایہ اور جائیداد کے ذریعے وصولیاں ہیں۔ چوہدری نثار نے5 غیر ملکی دورے کئے جو تمام سرکاری تھے۔ ان کے پاس دوسرے ملک کی شہریت بھی نہیں۔