لندن: سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے بتایا ہے کہ ان کی والدہ کی حالت پہلےسے زیادہ تشویشناک ہے، ڈاکٹروں نے بےہوشی کی دوابڑھا دی ہے اورآج وینٹی لیٹرہٹانے کا فیصلہ بھی موخر کردیا گیا ہے۔
لندن میں صحافیوں سے گفتگو میں حسین نواز نے کہا کہ برطانوی میڈیا کے ذریعے سامنے آنے والی پراپرٹیزشریف فیملی کی ملکیت نہیں ۔ برطانوی اخبار کے دعوے کا جواب مناسب فورم پردیا جارہا ہے ۔
حسین نواز نے یہ بھی کہا کہ نیب کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاریوں کی بات کی کوئی حیثیت نہیں، برطانیہ میں قانون کی حکمرانی ہے، یہاں غیرقانونی اقدامات ممکن نہیں ، نیب انٹرپول کے ذریعے جو کرنا چاہتا ہےکرلے۔