اسلام آباد: نگراں وزیر داخلہ اعظم خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان اور دیگر افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنےکا فیصلہ کابینہ کرے گی ۔
نگراں وفاقی وزیرداخلہ اعظم خان نے میٖڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی اس معاملے پراجلاس کرے گی جس میں سفارشات تیارکرکے کابینہ کوبھیجے گی۔
وزیرداخلہ اعظم خان نے کہا کہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی ایک رکن بیرون ملک ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ کابینہ کا اجلاس جلد ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ کسی کوانٹرپول کے ذریعے لانے یا نہ لانے کا اختیاربھی وزارت داخلہ کے پاس ہے۔