اسلام آباد:نگران وزیراعظم ناصر الملک اور الیکشن کمیشن نے ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو سمیت اہم وفاقی سیکریٹریز کے تبادلوں کی منظوری دے دی، ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو ڈاکٹر سلیمان کوتبدیل کرکےان کی جگہ نیکٹا کے سربراہ احسان غنی کو نیا ڈی جی لگائے جانے کا امکان ہے۔
سابق چیف سیکریٹری بلوچستان اورنگزیب حق کو سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اورطاہر رضا نقوی کو سیکریٹری پارلیمانی امور،جبکہ رضوان میمن کو سیکرٹری توانائی لگانے کی منظوری دی گئی ہے۔
چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ کو تبدیل کرکے سیکریٹری شماریات رخسانہ یاسمین کو چیئرپرسن ایف بی آر لگانے کی منظوری دی ہے سیکرٹری داخلہ ارشد مرزا کو احمد نواز سکھیرا کی جگہ سیکریٹری اطلاعات جب کہ سیکریٹری توانائی یوسف نسیم کھوکھر کو سیکریٹری داخلہ لگایا جائے گا۔
جب کہ ڈی جی پاسپورٹ عشرت علی کوتبدیل کرکے چیرمین سی ڈی اے تعینات کیا جائے گا۔اس کے علاوہ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ معروف افضل کوسیکریٹری صنعت وپیداوار لگانے کی منظوری دی گئی ہے۔