پشاور:ایڈوکیٹ جنرل عبدالطیف یوسفزئی کے استعفیٰ کے بعد عبدالصمد خان کو خیبر پختونخوا کا نیا ایڈوکیٹ جنرل تعینات کردیا گیا ہے۔
نئے ایڈوکیٹ جنرل کی تعیناتی کا نگراں وزیراعلیٰ کے پی جسٹس (ر) دوست محمد خان نے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔
واضح رہے کہ عبدالصمد خان سپریم کورٹ کے سینئر وکیل ہیں اور اس کے علاوہ 2010 سے 2011 تک وہ پشاور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج بھی رہ چکے ہیں۔