اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نوازسمیت اسحاق ڈاراور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے داماد علی عمران کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان لانے کیلئے وزارت داخلہ نے ریڈ وارنٹ جاری کرنے پراتفاق کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں اس حوالے سے کارروائی متوقع ہے۔
نیب کی درخواست پرسیکریٹری صحت پنجاب علی جان ،سابق وزیراعظم کے سیکریٹری فواد حسن فواد اورسیکریٹری پنجاب نجم شاہ کے نام بھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے جائیں گے۔
دوسری جانب نگراں وزیر داخلہ اعظم خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان اوردیگرمتعلقہ افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کابینہ کرے گی۔