مریم نواز کی انتخابی مہم حمزہ شہبازچلائیں گے۔حکمت عملی تیار

لاہور:ن لیگ نے مریم نواز کے حلقے این اے 127 میں پارٹی کی انتخابی مہم کی قیادت حمزہ شہبازشریف کے سپر د کردی ہے ۔حمزہ شہبازنے انتخابی مہم کےلئے مربوط حکمت تیار کرلی ہے اور ن لیگی کارکنوں کی ڈیوٹیاں بھی لگادی ہیں،ان کا کہناتھاکہ ہر کارکن اپنا مورچہ سنبھالے گا۔حمزہ شہبازنے کارکنوں سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے ان دھوکے بازوں کو ہرانا ہے ،کنٹینرپر چڑھ کر الزام تراشی آسان ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک جانب کارکردگی ہے اور دوسری جانب الزام تراشی اور گالم گلوچ ہے ۔