اسلام آباد:نیب نے نوازشریف اورمریم نوازکی گرفتاری کے موقع پر نقص امن کے خطرے کے پیش نظر دونوں کو گرفتار کرنے کیلئے ٹیم دبئی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔نیب کی خصوصی ٹیم وارنٹ گرفتاری لیکر صبح پہلی فلائٹ سے دبئی روانہ ہو جائے گی۔
نجی ٹی وی چینلز کے دعووں کے مطابق نیب کی خصوصی ٹیم پہلی پرواز سے دبئی پہنچ کر پاکستا نی سفیر دبئی کے حکام اور متعلقہ ایئر لائن کی انتظامیہ سے رابطہ کرکے نوازشریف اور مریم نواز کی فلائٹ میں ساتھ پاکستان آنے کی کوشش کریں گے تاکہ دونوں کوپاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی طیارے میں ہی ہتھکڑی لگاکر گرفتار کرلیا جائے
نیب اور دیگر اعلی حکام کی کوشش ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کو ایئرپورٹ سے خفیہ طریقے سے منتقل کیا جائے تاکہ کسی قسم کی گڑبڑ۔ہنگامہ آرائی اور نقص امن کی صورتحال سے بچا جاسکے اور گرفتاری کو پرامن بنایا جاسکے۔