سیاسی سرگرمیوں پر پابندی ناقابل قبول ہے،لیگی رہنما

لاہور: ن لیگی رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید اور سابق وفاقی وزیر پرویز رشید نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہاکہ قائدنواز شریف کو سزا یافتہ قرار دے کر کارکنوں کو سیاسی سرگرمیوں سے روکا جارہا ہے اور یہ سیاسی سرگرمیوں پر پابندی ناقابل قبول ہے۔
اس موقع پر پرویز رشید نے الزام لگایا کہ ملک بھر میں ن لیگی کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے ،نگراں وزیراعلیٰ پنجاب میں جرات کیوں نہیں کہ آئیں اور گرفتاریوں سے متعلق بتائیں۔
مشاہد حسین سید نے کہا کہ عام انتخابات کے موقع پر نیب لگادیں،واچ لسٹ میں ڈال دیں ،یہ مناسب نہیں ،عوامی عدالت کو فیصلہ کرنے دینا چاہیے۔
سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ آپ کے کنٹینرپگھل جائیں گے،لوگوں کو روک نہیں سکیں گے۔