کراچی: سندھ حکومت نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق رینجرزکے خصوصی اختیارات کی مدت 10 جولائی کو ختم ہورہی تھی جس کے باعث محکمہ داخلہ کی جانب سے رینجرزاختیارات میں اضافے کی سمری نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو بھیجی گئی جو انہوں نے منظورکرلی جس کے بعد کراچی سمیت صوبے بھرمیں رینجرزکو آئندہ 90 روزکے لیے خصوصی اختیارات حاصل ہوں گے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
رینجرزاختیارات میں توسیع 10 جولائی سے 10 نومبرتک کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی رو سے ملنے والے خصوصی اختیارات کے تحت رینجرز قانونی طورپرجرائم پیشہ افراد اوردہشت گردوں کے خلاف آزادانہ کارروائی کرسکتی ہے۔