لاہورہائی کورٹ میں پنجاب کے سابق پولیس افسرعابد باکسر کے سسر کی درخواست پرسماعت کے دوران وفاقی حکومت نے انکشاف کیا ہے کہ ملزم کو پاکستان منتقل کیا جا چکا ہے۔
واضح رہے کہ 16 مارچ کو ایف آئی اے کے ڈائریکٹر انٹرپول نے عدالت کو بتایا تھا کہ عابد باکسر پاکستان میں موجود نہیں اوراسے کوئی بھی ایجنسی پاکستان لے کر نہیں آئی۔
سابق پولیس افسرعابد باکسرپرالزام ہے کہ اس نے 6 سال کے دوران مبینہ طورپر65 مقابلے کئے جن میں درجنوں لوگوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔