لاہور: سابق صدر جنرل ضیا ءالحق کے صاحبزادے اعجاز الحق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سے آج بھی شدید نظریاتی اختلاف ہے، حلقے کی عوام پی پی کو پسند ہی نہیں کرتے ۔ یہاں سےپی پی کا کوئی امیدوار الیکشن نہیں لڑرہا ۔
انہوں نے یہ بات سوشل میڈیا پر زیرگردش اس خبر کے تناظر میں کہی جس میں کہا جارہا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اعجاز الحق کی حمایت کا اعلان کردیا ہے ؟
اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے ماضی کے مقامی رہنمائوں اور عہدیداروں نے جن کا تعلق جاٹ برادری سےہے، انہوں نے مسلم لیگ ضیا میں شمولیت اختیار کی ہے، پی پی سے حال ہی میں نکالے گئے شوکت بسرا یہاں سے بطور آزاد امیدوار الیکشن لڑرہے ہیں۔
اعجاز الحق نے یہ بھی کہا کہ ہمارا آج بھی پیپلز پارٹی سے شدید نظریاتی اختلاف ہے،یہاں کے لوگ پی پی کو پسند نہیں کرتے ۔