وزارت عظمیٰ کے امیدوار شہباز شریف ہوںگے،احسن اقبال

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاکہ جمہوریت کے ساتھ جو مذاق ہوا ہے اس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ تمام ہم خیال سیاسی جماعتوں کامتفقہ فیصلہ ہے کہ ہم وزیر اعظم ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے مشترکہ امیدوار سامنے لائیں گے اور یہ ہمارا حق ہے ۔

رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہاکہ پنجاب میں تحریک انصاف ہارس ٹریڈنگ کرکے امیدواروں کو شامل کررہی ہے لیکن مرکز میں تمام سیاسی جماعتیں اکٹھی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے شہبازشریف وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہونگے اور اگر کامیابی نہ ملی تو اپوزیشن لیڈر بھی شہبازشریف ہی ہوں گے۔

ملک میں جمہوریت کے ساتھ جو مذاق ہوا ہے ہم اس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔