اسلام آباد: منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے منہ بولے بھائی اویس ٹپی کا نام بھی سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں 28 اکاؤنٹس کی منی ٹریل کی تحقیقات کے دوران اویس مظفر ٹپی کا نام سامنے آیا۔ بے نامی اور جعلی اکاؤنٹس سے اویس مظفر ٹپی کے اکاونٹس میں بھی رقم منتقل کی گئی، منی ٹریل سامنے آنے کے بعد ایف آئی اے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
حکام کے مطابق مزید مقدمات کے اندراج کے لئے ایف آئی اے کی تحقیقات جاری ہے۔ زرداری گروپ کے ان افراد کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں جن کے بینک اکاؤنٹ متحرک تھے۔ دیگر کسی ڈائریکٹر کے خلاف انکوائری نہیں ہورہی نہ ہی کسی اور ڈائریکٹر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔