متنازعہ بیان پر پرویز خٹک نے قوم سے معافی مانگ لی

 

پشاور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے الیکشن مہم کے دوران دیے گئے اپنے متنازعہ بیان پر قوم سے معافی مانگ لی ہے۔
سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر جاری ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہےجس میں ان کا کہناہے کہ ’انتخابی مہم کے دوران میں نے جو بیان دیا تھا، اس پر پہلے ہی عدالت سے معذرت کرچکا ہوں،میرا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھابلکہ معاشرے میں موجود خرابیوں کی نشاندہی کرنا تھا، جس میں ووٹ کی خریدوفروخت شامل ہے تاہم اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں‘۔