اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ڈیٹا انٹری میں غلطی کے باعث پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی کی مزید ایک نشست بڑھ گئی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے نشستوں کے اعلان کیا گیا تھا اس وقت تحریک انسانیت نامی جماعت کی ایک نشست جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی 151 نشستیں دیکھائی گئیں تھی لیکن اب الیکشن کمیشن نے اس کی وضاحت کردی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان تحریک انسانیت نامی جماعت الیکشن میں کوئی نشست نہیں جیت سکی تھی دراصل تحریک انسانیت والی نشست تحریک انصاف کی تھی۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اب اپنے اعداد و شمار میں تحریک انصاف کی نشستیں 115 سے بڑھا کر 116 کر دی ہیں۔