اسلام آباد: پی ٹی آئی نے وفاق اور پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے لیے مطلوبہ نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ کیا ہے،
آج گھوٹکی سے آزاد حیثیت سے کامیاب ہونے والے علی محمد مہرنے عمران خان کی قیادت پر اعتمادکا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا، اس کے علاوہ تحریک انصاف کے امیدوار کو ہرانے والے ایم این اے شبیر قریشی بھی کپتان کی ٹیم کا حصہ بن گئے ،
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ حکومت بنانے کے لیے ہمارے نمبرز پورے ہو چکے ہیں،قومی اسمبلی کے 9 آزاد اراکین تحریک انصاف میں شامل ہو چکے ہیں جبکہ دیگر سے ہماری مشاورت جاری ہے۔
اس موقع پر تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کابینہ میں کون شامل ہو گا اور کون کس عہدے پر فائز ہو گا اس کا فیصلہ عمران خان خود کریں گے۔