چیف جسٹس کی درگاہ بابا فرید الدین ؒ پر حاضری

چیف جسٹس ثاقب نثار نے پاک پتن میں درگاہ بابا فرید الدین گنج شکرؒ پر حاضری دی۔
اطلاعات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنی فیملی کے ہمراہ پاکپتن میں واقع درگاہ حضرت بابا فرید الدین گنج شکرؒ پر حاضری دی۔
چیف جسٹس نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ مسجد اولیاء میں نوافل ادا کئے بہشتی دروازے کی زیارت کی اور دعا مانگی۔
چیف جسٹس کو سجادہ نشین کے بیٹے دیوان عثمان فرید چشتی نے تبرکات پیش کئے بعد ازاں چیف جسٹس پاکپتن سے ملتان روانہ ہوگئے۔