چین میں پھنسے پاکستانیوں کوواپس لانےکیلئے طیارہ آج رات روانہ ہوگا

کراچی: چین میں پھنسے پاکستانیوں کو لینے کیلئے طیارہ آج رات چین جائے گا،

نجی ایئرلائن کے طیارے کا خراب پرزہ پاکستان پہنچادیا گیاہےاور پرزہ لگتے ہی نجی ایئرلائن کا طیارہ آج رات چین روانہ ہوگا۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق چین سے پاکستان کو لانے والے طیارے کے پرزے آگئے ہیں، پرزے کسٹم کلیئرنس کے مراحل میں ہیں،

نجی ایئرلائن کی پرواز آج رات پاکستانیوں کو لینے چین روانہ ہوجائے گی۔