تحریک انصاف کا گورنر سندھ کیلئے بڑا فیصلہ

کراچی : پاکستان تحریک انصاف نے گورنر سندھ کیلئے بڑا فیصلہ کرلیاہے۔

اطلاعات کےمطابق پی ٹی آئی نے عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

عمران خان نے گورنر سندھ کیلئے عمران اسماعیل کا نام فائنل کرلیاہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے گورنر پنجاب کیلئے بھی نام سامنے آرہےہیں جن میں اسحاق خاکوانی، بابر اعوان، رائے عزیز اللہ اور اعجاز چوہدری کے نام شامل ہیں۔