اسلام آباد:امیر جے یو آئی (ف )مولانا فضل الرحمان کو13 برس بعد بالآخر وزرا کالونی سے رخصت ہونا پڑگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق مطابق مولانا فضل الرحمان نے وزرا کالونی کے تمام واجبات ادا کرکے سامان اٹھا لیا ہے اور اب وہ سینیٹر طلحہ محمود کے فارم ہائوس منتقل ہوگئےہیں۔
وزرا کالونی کا بنگلہ نمبر22 چھوڑنے کا فیصلہ مولانا فضل الرحمان نے انتخابات میں شکست کھانے کے بعد کیا۔
خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمن 1993 میں بے نظیر بھٹو جبکہ 2008 سے 2018 تک آصف زرداری اور نوازشریف کی حکومتوں میں چیئرمین کشمیر کمیٹی رہے،
مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن میں رہتے ہوئے بھی حکومت سے مصالحت کی اور تقریبا پونے 3 سال وزرا کالونی میں رہائش پذیر رہے۔