چیف جسٹس کا شیخوپورہ میں 10 سالہ بچے پر تشدد کا نوٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس ثاقب نثار نے شیخو پورہ میں 10 سالہ بچے پر پیش امام کے تشدد کا نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں شیخوپورہ میں پیش امام نے چند روپے چرانے کے الزام میں 10 سالہ زوہیب پر تشدد کیا تھا۔
تاہم جب بچے کا والد واقعے کا مقدمہ درج کرانے تھانے پہنچا تو اسے نکال دیا گیا۔
میڈیا پر رپورٹس سامنے آنے کے بعد چیف جسٹس ثاقب نثار نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور مقدمہ کھلی عدالت میں سماعت کے لئے مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ ڈی پی او شیخو پورہ کو 7 اگست کو ذاتی طور پر طلب کیا گیا ہے۔