کشمیریوں کوپاکستان کی نئی حکومت سے بہت امیدیں ہیں،مشعال ملک

اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ کشمیریوں کو نئی حکومت سے بہت امیدیں ہیں۔
مشعال ملک نے کہا کہ مودی سرکار جان لے، لاشیں گرا کر مقبوضہ کشمیر میں صبح آزادی کو روکا نہیں جا سکتااس کے علاوہ انہوں نے پاکستان کی نئی حکومت سے مظلوم کشمیری عوام کی بھرپور حمایت کی امید کا اظہار کرتےہوئے تحریک انصاف کی نئی حکومت کو کشمیر پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مشورہ دیا۔
مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو شجرکاری سے جنت نظیر کشمیر کی طرح سرسبز و شاداب بنائیں گے۔