ٹیکس کی عدم ادائیگی: شاہین ایئر لائن کا مرکزی دفتر سیل

کراچی: ٹیکس کی عدم ادائیگی پرایف بی آر نے شاہین ایئر لائن کا مرکزی دفتر سیل کر دیا،ایف بی آر کے مطابق دفتر 1 ارب 40 کروڑ روپے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سیل کیا گیاہے اور ٹیکس کی ادائیگی تک شاہین ایئر لائن کا ہیڈکوارٹر بند رہے گا۔
حکام کے مطابق شاہین ایئر نے اب تک ادائیگیوں کا معاملہ حل کرنے کے لیے رابطہ نہیں کیا۔واضح رہے کہ ایف بی آر کی جانب سے جون میں بھی شاہین ایئر لائن کا مرکزی دفتر بند کیا گیا تھا۔