بدانتظامی پر پی آئی اے کےچیف آپریٹنگ آفیسر عہدےسے فارغ

اسلام آباد:ـپی آئی اے کی اعلیٰ افسران کے خلاف کارروائی جاری ، پی آئی اےنے بدانتظامی پر چیف آپریٹنگ آفیسر ضیا ءقادر قریشی کوعہدے سے ہٹادیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی 2017 میں بھاری تنخواہ پر بھرتی ہونے والے سی اواو کی ناقص کارکردگی اور پیرس میں ہونیوالے واقعے کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ۔
ضیاء قادر کی سرکاری ای میل کو بلاک کر کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ضیا ءقادر کو 13 اگست کو اظہار وجوع کا خط جاری کیا گیا جس کا کوئی خاطر خواہ جواب نہیں ملا اور ضیاء قادر بغیر بتائے چھٹیوں پر روانہ ہوگئےجس کی انہوں نے درخواست تک جمع نہیں کرائی ۔