عثمان بزدارمیرے نئےپاکستان کی آئیڈیالوجی پرپورہ اترتے ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ دو ہفتے تحقیق کے بعد بھی میں نے عثمان بزدارکو ایماندارپایا ہے،میں اپنے نامزدوزیراعلیٰ عثمان بزدارکیساتھ کھڑا ہوں،عثمان بزدارمیرے نئے پاکستان کی آئیڈیالوجی پرپورہ اترتے ہیں۔
واضح رہے عمران خان کی جانب سے گزشتہ رات عثمان بزدار کی وزرات اعلیٰ کی نامزدگی کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے خلاف ہنگامہ کھڑا کر دیا گیا تھا جس میں کہا گیا کہ وہ نیب زدہ ہیں اور ان کی جائیداد اور قتل کے منصوبے کے بارے میں تفصیلات سامنے آئی ہیں۔