ملائیشیا میں قتل پاکستانی نوجوان کی لاش باکس میں بنددریا سے مل گئی

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپورمیں اغوا پاکستانی نوجوان علی عدنان کی لاش ایک دریا سے مل گئی جسے ایک باکس میں بند کرکے پھینکا گیا تھا ۔

اغوا کے بعد قتل کئے گئے پاکستانی نوجوان علی عدنان کا تعلق شیخوپورہ سے تھا

علی عدنان کے اغوا اورقتل کے الزام میں 2 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتارملزمان نے علی عدنان کے اغوا اورقتل کا اقبال جرم کرلیا ہے۔

اغواکاروں نے 12 اگست کو علی عدنان کے چھوٹے بھائی کو کال کی تھی اورایک لاکھ رینگٹ (ملائیشی کرنسی) کا مطالبہ کیا تھا، پولیس نے 17 اگست کو3 مشتبہ افراد کو گرفتارکیا تھا جن میں سے 2 کا تعلق پاکستان سے ہے جبکہ ایک میانمارکا شہری ہے۔

ملزمان نے تفتیش میں بتایا کہ انہوں نے 15 اگست کو علی عدنان کو قتل کیا اور اسکی لاش باکس میں بند کر کے دریا میں پھینک دیی تھی ۔

ملزمان کی نشاندہی پرمقتول کی لاش برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال بھجوا دی گئی ہے۔