منی لانڈرنگ کےذریعےبھیجی گئی رقم واپس لانےکاحکم ملا ہے،اسدعمر

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسد عمر نے کہاکہ حکومت کی پہلی ترجیح بیرون ملک سے پیسہ واپس لانا ہے، وزیراعظم نے منی لانڈرنگ کے ذریعے بھیجا گیا پیسہ واپس لانے کا حکم دیا ہے۔
وزیر خزانہ اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوئس بینکوں میں کتنی رقم پڑی ہے کوئی علم نہیں، اسحاق ڈار نے چار سال پہلے بتایا تھا 200 ارب ڈالرز پڑے ہیں، دبئی میں پاکستانیوں کی 8 ارب ڈالرز کی جائیدادیں ہیں، وزیراعظم نے منی لانڈرنگ کے ذریعے بھیجا گیا پیسہ واپس لانے کا حکم دیا ہے، حکومت کی پہلی ترجیح بیرون ملک سے پیسہ واپس لانا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، یہ پہلے سے طے ہوچکا ہے کہ اوورسیزپاکستانیوں کے لیے بانڈزجاری کریں گے، چند روز میں بانڈز کی حتمی منظوری دے دی جائے گی۔
وزیرخزانہ کا کہنا تھاکہ پی آئی اے اور اسٹیل ملز سے کسی کوبے روزگار نہیں کررہے جب کہ وزیراعظم ہاؤس میں 500 ملازمین ذاتی نوکری پر مامور تھے، اب یہ ملازمین عوام کی خدمات پرمامور ہوں گے۔