شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، حوالدارشہید3اہلکارزخمی

راولپنڈی :شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے د ھماکے میں حوالدار احمد خان شہید ہوگئے جبکہ تین اہلکار زخمی ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کےمطابق بارودی سرنگ کا دھماکہ شمالی وزیرستان کے علاقے ڈن کلی میں اس وقت پیش آیا جب بم ڈسپوژل ٹیم معمول کے مطابق سرچ اینڈ کلیئر آپریشن کر رہی تھی ،

دھماکے میں حوالدار احمد خان شہیدجبکہ 3اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ترجمان کے مطابق شہید حوالدار احمد خان جنگوال کے سوگواروں میں ایک بیوہ ، بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہیں ۔