عمران خان سےوزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات،کابینہ میں نئےارکان کی شمولیت پربات چیت

اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہےاس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب نےعمران خان کے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کیا جب کہ اس موقع پر پنجاب کابینہ میں نئے ارکان کی شمولیت کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بوزدار کو ہدایت کی کہ پنجاب پولیس کے کلچر کو تبدیل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں اور پنجاب میں بھی خیبر پختونخواہ طرز کی اصلاحات لانا ناگزیر ہیں۔

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نےانہیں 100 روزہ پلان کے حوالے سے آگاہ کیا اور کہا کہ پنجاب کے عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے اس لیے انہیں مایوس نہیں کرنا۔

وزیراعظم نے سادگی اور کفایت شعاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسے اولین ترجیحات میں شامل رکھنا ہے۔