سیالکوٹ میں تیز رفتار کار درخت سے جاٹکرائی، 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

ڈسکہ: پنجاب کے شہر سیالکوٹ میںتیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی جس کے باعث 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
ريسکيو ذرائع کے مطابق واقعہ سيالکوٹ کی تحصيل ڈسکہ کے علاقے راجوکے ميں پيش آيا جہاں تيز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی۔
حادثے کے نتیجے میں کار ميں سوار نوجوان حسن، روشن، معظم اور حسام زيب موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 دوست شديد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈسکہ سول اسپتال منتقل کرديا گيا۔
جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کا تعلق گجرانوالہ سے بتایا گیا ہے۔