اعتزازاحسن نواز شریف سے معافی مانگیںتو انکی حمایت کرسکتےہیں،پرویز رشید

مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نےکہا کہ صدارتی انتخاب میں اعتزاز احسن کی حمایت پر تب غور کریں گے جب وہ جیل آکر نوازشریف سے معافی مانگیں گے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آمد پر میڈیا سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ ن لیگ نے صدارتی امیدوار کےلئے تاحال فیصلہ نہیں کیا ہے جبکہ اتحادی جماعتوں سے صدر کے نام پر مشاورت جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اعتزاز احسن کے نام پر غور ہوسکتا ہے اگر وہ نوازشریف سے معافی مانگ لیں۔