صدارتی انتخابات:شہباز شریف کی زیر صدارت اپوزیشن کی اے پی سی کل ہوگی

اسلام آباد:اپوزیشن کی صدارتی انتخابات کیلئے مشترکہ امیدوار لانے کی کوششیں تیز ہوگئیں۔
کل مری میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت حزب اختلاف کی آل پارٹیز کانفرنس ہوگی جس میں پیپلز پارٹی اپنے صدارتی امیدوار اعتزاز احسن کے معاملے پر دیگر جماعتوں کو قائل کرنے کی کوشش کرے گی ۔
ذرائع کےمطابق آل پارٹیز کانفرنس میں پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ ن ، متحدہ مجلس عمل ،عوامی نیشنل پارٹی ،پختونخوا میپ اور دیگر پارٹی رہنما شرکت کریں گے ۔
ذرائع کے مطابق شہبازشریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی کوشش ہے ایسا مشترکہ امیدوار سامنے لایا جائے کہ ووٹ تقسیم ہونے سے بچ جائیں ۔