یو م دفاع منفرد مہم کےساتھ سے منایا جائے گا۔پاک فوج

 

راولپنڈی :پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ یو م دفاع”ہمیں پیار ہے پاکستان سے“ کے نام سے منایا جائے گا۔ زندہ قومیں اپنے شہداکو کبھی نہیں بھولتیں۔شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جائےگا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل آصف غفور نے کہاکہ قوم 6ستمبر کوشہداکو خراج عقیدت پیش کرے گی ، یوم دفاع”ہمیں پیار ہے پاکستان سے“ کے نام سے منایا جائے گا ۔ہر پاکستانی اس منفرد مہم کا حصہ ہوگا ۔ انہوں نے کہ زندہ قومیں اپنے شہداکو کبھی نہیں بھولتیں۔ شہدا اور ان کے لواحقین قوم کے ہیرو ہیں ۔تقریبات میں شہدا اور ان کے لواحقین کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا ۔ آئی ایس پی آر، میڈیا او ر قومی ادارے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کی اس مہم کا حصہ ہونگے ۔