حنیف عباسی کی طبیعت میں بہتری،اسپتال سے اڈیالہ منتقل

لاہور: ایفی ڈرین کیس میں عمرقید کی سزا پانے والے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کوطبیعت میں بہتری آنے پرراولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سےواپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

خیال رہے کہ عیدالاضحی سے قبل حنیف عباسی کو دل کی شریان بند ہونے پراسپتال لایا گیا تھا جہاں انہیں ایک اسٹنٹ ڈالا گیا۔

ایک ہفتہ آرام کرنے کے بعد اب لیگی رہنما حنیف عباسی کی طبیعت میں بہتری دیکھی گئی جس کے بعد انہیں واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔