ایف آئی اے نے اومنی گروپ کی تمام شوگرملز کا ریکارڈ حاصل کرلیا

بدین: ایف آئی اے نے اومنی گروپ کی تمام 16 شوگر ملز کا مرکزی ریکارڈ حاصل کرلیا،

اطلاعات کے مطابق بدین میں ایف آئی اےنے کھوسکی شوگر مل پر چھاپہ مار کر ریکارڈز اور اسلحہ برآمد کرلیا،

ایف آئی کے مطابق کھوسکی شوگر مل سےبرآمد ہونے والے اسلحے میں 4 ایس ایم جی رائفلز اور 7 کلاشنکوف شامل ہیں۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق چھاپہ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ملزم کی نشاندہی پر مارا گیا اور اومنی گروپ کی تمام 16 شوگر ملز کا مرکزی ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔