صدرممنوں حسین کی ہارلےاسٹریٹ کلینک میں زیرعلاج کلثوم نوازکی عیادت

لندن : صدر مملکت ممنون حسین اپنی اہلیہ کے ہمراہ ہارلے اسٹریٹ کلینک پہنچے جہاں انہوں نے بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی۔
ہارلے اسٹریٹ کلینک پہنچنے پر صدر ممنوں حسین کا استقبال نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کیا۔بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ میری بیگم کلثوم نواز سے بات ہوئی ہے انہوں نے دعا کی اپیل کی ۔
اس موقع پر حسین نواز کا کہناتھاکہ صدر کے انتخاب کا فیصلہ ن لیگ کی قیادت کرے گی وہ اس پر تبصرہ نہیں کریں گے۔اپنی والدہ کے حوالے سے حسین نواز نے بتایا کہ بیگم کلثوم نواز آئی سی یو میں ہیں، بات چیت کرتی ہیں مگر بیٹھ نہیں سکتیں۔