ڈی پی اوکوخاورمانیکاکی فرمائش پرہٹاناقانون کی حکمرانی کی نفی ہے،مولابخش

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےمولا بخش چانڈیو نے کہا کہ نام نہادتبدیلی سرکارجس کی لاٹھی اس کی بھینس کا عملی نمونہ ہے، ریاست مدینہ کی باتیں کرنیوالے لاقانونیت ،عدم برداشت کوہوادے رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ڈی پی اوپاکپتن کوخاورمانیکاکی فرمائش پرہٹاناقانون کی حکمرانی کی نفی ہے، ان کو عہدے سے ہٹانانام نہادتبدیلی کے منہ پرطمانچہ ہے۔
پولیس میں سیاسی مداخلت ختم کرنے کے دعویدارنے پہلے جھٹکے میں ہی تمام رکارڈ توڑدیے۔

مولا بخش چانڈیو نے مزید کہاکہ وفاقی ،پنجاب کابینہ مشرف کے وزیروں سے شروع ہوکرمشرف کے وزیروں پرختم ہوتی ہیں۔