سرکاری دفاترکے اوقات کار آج سے تبدیل

 

اسلام آباد : سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل کردئیے گئے۔آج سے سرکاری دفاتر 9 سے 5 بجے تک کھلے رہیں گے،نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سرکاری دفاتر کا وقت تبدیل کردیا گیا۔اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفیکیشن کےمطابق دفاتر8 بجے کی بجائے 9 بجے کھلیں گے جبکہ بند ہونے کا وقت 4 بجے شام کی بجائے 5 بجے شام ہوگا۔یوںآج سے ملک بھر میں دفاتر کے اوقات کار 9سے 5 بجے شام ہوں گے۔