بیوروکریسی میں اعلی سطح پر تقرریاں اور تبادلے

اسلام آباد: وفاقی بیوروکریسی میں تقرریوں اور تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے، گریڈ 22 کے کئی افسران کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گریڈ 22 کی ثروت طاہرہ حبیب کو سیکریٹری فیڈرل ٹیکس امبڈسمین تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ گریڈ 22 کے اظہر علی چوہدری کو سیکریٹری ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن کا عہدہ دیا گیا ہے۔
اسی طرح گریڈ 22 کے ڈاکٹر محمد ہاشم پوپلزئی کو سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکورٹی کی ذمہ داری دی گئی ہے جبکہ چوہدری مبارک علی اور حامد ہارون کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔