وزیر اطلاعات پنجاب ٹی وی پروگرام میں گالیوں پر اترآئے

 

لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نجی نیوز چینل کے پروگرام کے دوران ایک سوال پر جواب دینے کے بجائے سیخ پا ہو گئے اور پھر مائیک نکال کر انتہائی غلیظ گالیاں بکنے لگے ۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میں میز بان کو انٹر ویو دیتے ہوئے ایک سوال پر وزیر اطلاعات پنجاب بھڑک اٹھے اور گالی دے کر کہا کہ تم لوگوںنے اس چینل کو تیسرے درجے کا گھٹیا چینل بنا دیا ہے ،کوئی شرم کرو ،کوئی حیا کرو آپ لوگ ۔یہ کہہ کر فیاض الحسن چوہان وہاں سے چلے گئے ۔وزیر اطلاعات پنجاب کی اس حرکت پر عبدالعلیم خان نے معذرت بھی کی ہے ۔

https://www.youtube.com/watch?v=FySXd6JJ960

واضح رہے کہ پروگرام اینکر کی جانب سے فیاض الحسن چوہان کو ان کو ماضی کی ویڈیوز دکھائی گئ تھیں جن میں وہ اپنی تقاریر کے دور ان مختلف سیاسی شخصیا ت کے خلاف بد زبانی کررہے تھے ۔ صوبائی وزیر یہ ویڈیو دکھانے پر شدید برہم ہوگئے اور اس کے بعد ان کی وہ ناخوشگوار گفتگو اورحرکات کیمر ے نے ریکارڈ کرلیں ۔