سپریم کورٹ نےحسین حقانی کووطن واپس لانےکیلئےنیب کو ٹاسک دےدیا

اسلام آباد:میمو کمیشن گیٹ کیس، سپریم کورٹ نے حسین حقانی کو وطن واپس لانے کے لیےنیب کو ٹاسک دے دیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں میمو کمیشن کیس کی سماعت ہوئی اس موقع پرجسٹس ثاقب نثار نے کہاکہ نیب کے اقوام متحدہ کی سیکیورتی کونسل سے ملزموں کی واپسی کے معاہدے ہیں اورعدالتی معاون احمر بلال صوفی کے مطابق نیب حسین حقانی کو وطن واپس لاسکتی ہے ،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ چیئرمین نیب ملزم کی واپسی کے لیے وارنٹ جاری کرسکتے ہیں۔

اعلیٰ عدالت نے بیرون ملک ملزموں کی وطن واپسی کے لیے قانون سازی کی سفارش کی اور ہدایت کی کہ پارلیمنٹ ایک ماہ میں دیگر ملکوں سے معاہدوں کے لیے قانون سازی کرے۔