اورنج لائن کیس،سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکو طلب کرلیا

 اسلام آباد:اورنج لائن کیس میں سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو طلب کرلیا

اورنج لائن منصوبے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، پروجیکٹ کے سربراہ سبطین علی نےبتایا کہ کام مکمل ہونے کے بعد پہلی ٹرین اگلے سال 30 جولائی کو چلے گی، اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اورنج لائن پر غیر معیاری کام ہوا اور منصوبہ وقت پر مکمل نہیں ہوا، پروجیکٹ سے متعلق عدالت کی تشکیل کردہ کمیٹی سے بھی تعاون نہیں کیا گیا،بتایا جائے کہ تاخیر کی کیا وجوہات ہیں۔